لاہور(نیٹ نیوز)کرسمس کی آمد آمد ہے دنیا میں جوش و خروش عروج پر پہنچ چکا ہے ،ایسے میں انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی خوشیاں مناتے دکھائی دے ر ہے ہیں ، اب ان ننھے پینگوئنز کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے سانتا کلاز کا روپ دھار کر پریڈ کی تو دیکھنے والے حیران رہ گئے ۔ جاپان کے چڑیا گھر میں پینگوئنز نے انوکھی کرسمس پریڈ میں حصہ لیا ۔فلاحی مقاصد کیلئے منعقد کی گئی اس پریڈ میں پینگوئنز کو سانتا کلاز کا مخصوص لال و سفید لباس پہنایا گیا اور کوٹ کے ساتھ گلے میں ننھی گھنٹیاں بھی باندھی گئیں جو پینگوئنز کے چلتے ہی مدھر آواز بکھیرتے ہوئے حاضرین کومحظو ظ کر رہی تھیں۔اس دلچسپ پریڈ کو دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں شائقین نے چڑیا گھر کا رخ کیا اور پینگوئنز کے ساتھ پوز دیکر تصاویر بنوائیں۔