تازہ تر ین

ڈرائیونگ کے شوقین بندر

لاہور(خصوصی رپورٹ)یوں تو آپ نے کئی منچلوں کو گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو جانور بھی ڈرائیونگ کے شوقین نکلے ۔ یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنیوالے ان شرارتی بندروں اور ننھے کتے کو ہی دیکھ لیں جواپنی ریموٹ کنٹرول گاڑی میں بیٹھے ڈرائیونگ کے مزے لینے میں مصروف ہیں۔ گھومنے پھرنے کے شوقین بندروں اور کتے نے اپنی منی کار پر بیٹھ کر شہر کی خوب سیر کی جبکہ اس دوران راستے میں آنے والی گاڑی کو اپنی ننھی گاڑی سے خوب ٹکریں بھی ماریں۔یوں ریموٹ کنٹرول گاڑی پر آزادی سے گھومتے بندروں اور کتے کو دیکھ کر جہاں لوگ خوب محظوظ ہوئے وہیں سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی یہ ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain