لاہور (نیٹ نیوز) امریکی ریاست نیو یارک میں ایک نوجوان کی تقریباً ایک سال بعد اپنی سوشل میڈیا دوست سے ملاقات ہوئی۔ ان کی ملاقات کے دلچسپ منظر کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق 22 سالہ ”سپنسر“ نامی نوجوان جو پیشے کے اعتبار سے ایک ریپر ہیں، ان کی تقریباً ایک سال بعد اپنی 86سالہ ”روز“ نامی دوست سے ملاقات ہوئی۔ سپنسر کا تعلق نیویارک جبکہ روز کا تعلق فلوریڈا سے ہے روز اور سپنسر کی دوستی سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی۔ اس دلچسپ ملاقات کی تصویریں انہوں نے ٹوئٹر پر بھی شیئرکیں جس کو 2 لاکھ 20 ہزار لوگوں نے ری ٹویٹ کیا۔