وکٹوریہ سٹی (نیٹ نیوز) ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ بیری اینجی اپنے دوست کو پسند کرتی ہے جسے متاثر کرنے کیلئے وہ پلاسٹک سرجری کی لت کا ایسا شکار ہوئی کہ اس نے اب تک 30 سے زائد بار پلاسٹک سرجری کرالی ہے ۔بیری کا کہنا ہے کہ اس نے پہلی بار پلاسٹک سرجری اس وقت کرائی جب وہ 17 برس کی تھی ۔لڑکی نے کہا کہ ہربار سرجری کروانے کے بعد وہ خود کو پہلے سے زیادہ حسین محسوس کرتی تھی لیکن اسکے باوجود اسکا دوست اسے ناپسند کرتا اور بے عزتی کرتا رہا، بار بار ناپسندیدہ لڑکی ہونے کا طعنہ دیتا جسکے بعد بوائے فرینڈ کو راغب کرنے کی غرض سے اس نے 6 ماہ کے دوران پلکوں، ناک اور پیشانی سمیت چہرے کی 30 سے زائد مختلف سرجریز کرائیں لیکن بعد میں اندازہ ہوا کہ وہ دوسرے کو خوش کرنے کے چکر میں پلاسٹک سرجری کی لت کا شکار ہو چکی ہے ۔