لندن (ویب ڈیسک)ریان نامی 6 سالہ امریکی بچہ یوٹیوب ویڈیوز کے ذریعے اربوں روپے کماتا ہے۔ریان اس وقت انٹرنیٹ کی مشہور شخصیت بن چکے ہیں اور ٹیکس دینے سے قبل وہ ہر سال کم ازکم 11 ملین ڈالر کماتے ہیں اور پاکستان میں یہ رقم تقریباً ایک ارب 10 کروڑ روپے بنتی ہے جب کہ اس کہانی کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ اربوں کی کمائی کرنے والے اس بچے کی عمر صرف 6 برس ہے جواپنے چینل پر ہر نئے کھلونے پر تبصرہ کرتا ہے، ریان ٹوائے ریویوز کے نام سے یہ چینل ہر دن مقبول ہورہا ہے اور اب اس کے سبسکرائبرز کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔ ریان کھلونوں کے ساتھ ساتھ کھانوں پر بھی تبصرہ کرتے ہیں۔