تازہ تر ین

بلیاں کھیرے سے خوفزدہ کیوں۔۔۔؟حقیقت سے پردہ چاک

لاہور (نیٹ نیوز) آپ نے انٹر نیٹ پر ایسی بہت سی ویڈیوزدیکھی ہوں گی جس میں بلیوں کو کھیرے سے ڈرتے ہوئے دکھایا گیا ہے لیکن کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ بلی کھیرے سے کیوں ڈرتی ہے ؟ کیا کھیرا اور بلی ایک دوسرے کے دشمن ہوتے ہیں؟اس بارے میں بلی کے برتا کی سند یافتہ کنسلٹنٹ اور انسان اور پالتو جانوروں کے درمیان تعلق کو پڑھنے والی پی ایچ ڈی کی طالبہ میکیل ڈیلگاڈوکا کہنا ہے مجھے نہیں لگتا کہ بلیاں کھیرے سے قدرتی طور پر ڈرتی ہیں۔انٹرنیٹ پر وائرل بلیوں کی ان ویڈیوز کے بارے میں سمجھاتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بلیوں کی آنکھیں بھی انسانوں کی طرح سامنے کی طرف ہوتی ہیں، بلیاں بھی انسانوں کی طرح سامنے کا منظر ہی دیکھ سکتی ہیں جب انسان سامنے کی طرف متوجہ ہوتا ہے تو وہ اپنے پیچھے کے منظر سے بے خبر ہوتا ہے۔ بالکل اسی طرح بلیوں کیساتھ بھی ہوتا ہے ۔ ویڈیوز میںبلی کے پیچھے کھیرا اس وقت رکھا گیا جب اس کی پوری توجہ کھانے پر مرکوز تھی اس لئے وہ ڈر گئی اس بات کو ہم اس طرح بھی دیکھ سکتے ہیں کہ اگر ایک عام آدمی بھی اپنے پیچھے اچانک کسی کو کھڑا دیکھ لے تو وہ ڈر جاتا ہے، چیخ پڑتا ہے یا اچھل پڑتا ہے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain