مریم نواز کے جواب عمران خان کو نئی مشکل میں ڈال دیا ….حقیقت برعکس ہی نکلی

پاناما کیس میں مریم نواز کے وکیل نے اپنی موکلہ کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا کہ وہ کسی نام نہاد پاناما پیپرز کا حصہ نہیں، ان پر لگائے جانے والے تمام الزامات بے بنیاد اور نیسکول سے ان کا نام جوڑنا سراسر ظلم ہے۔ نیسکول کی ڈیڈ پر ان کے دستخط جعلی ہیں جب کہ منروا ٹرسٹ سے منصوب تمام ای میلز اصلی نہیں۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ اسٹیٹ کی زیادہ تر جائیداد ان کی دادی کے نام پر ہے، رائے ونڈ اسٹیٹ میں پانچ گھر ہیں۔ ایک گھر میری دادی کے پاس، ایک گھر والد اور والدہ کے پاس، تیسرا گھر مرحوم چچا عباس شریف کے خاندان کے پاس، چوتھا گھر دوسرے چچا میاں شہباز شریف کے پاس ، جبکہ پانچواں گھر میرے پاس ہے۔اپنے تحریری بیان میں مریم نواز نے ایف بی آر میں جمع کرائے گئے ٹیکس گواشواروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2013 میں ان کی آمدنی 2 لاکھ 26 ہزار چالیس روپے ، 2014 میں 12 لاکھ 59 ہزار 132 ، 2015 میں 9 لاکھ 73 ہزار 243 جب کہ 2016 میں 4 لاکھ 89 ہزار 911 روپے تھی، اس کے علاوہ 2016 میں ان کی زرعی آمدنی ایک کروڑ 16 لاکھ 38 ہزار 867 روپے تھی۔

مریم نواز کے جواب نے عمران خان کو نئی مشکل میں ڈال دیا ….حقیقت برعکس ہی نکلی

پاناما کیس میں مریم نواز کے وکیل نے اپنی موکلہ کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا کہ وہ کسی نام نہاد پاناما پیپرز کا حصہ نہیں، ان پر لگائے جانے والے تمام الزامات بے بنیاد اور نیسکول سے ان کا نام جوڑنا سراسر ظلم ہے۔ نیسکول کی ڈیڈ پر ان کے دستخط جعلی ہیں جب کہ منروا ٹرسٹ سے منصوب تمام ای میلز اصلی نہیں۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ اسٹیٹ کی زیادہ تر جائیداد ان کی دادی کے نام پر ہے، رائے ونڈ اسٹیٹ میں پانچ گھر ہیں۔ ایک گھر میری دادی کے پاس، ایک گھر والد اور والدہ کے پاس، تیسرا گھر مرحوم چچا عباس شریف کے خاندان کے پاس، چوتھا گھر دوسرے چچا میاں شہباز شریف کے پاس ، جبکہ پانچواں گھر میرے پاس ہے۔اپنے تحریری بیان میں مریم نواز نے ایف بی آر میں جمع کرائے گئے ٹیکس گواشواروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2013 میں ان کی آمدنی 2 لاکھ 26 ہزار چالیس روپے ، 2014 میں 12 لاکھ 59 ہزار 132 ، 2015 میں 9 لاکھ 73 ہزار 243 جب کہ 2016 میں 4 لاکھ 89 ہزار 911 روپے تھی، اس کے علاوہ 2016 میں ان کی زرعی آمدنی ایک کروڑ 16 لاکھ 38 ہزار 867 روپے تھی۔

پاکستان کرکٹ کا مستقبل کون ؟ رمیز راجہ نے بڑے نام سے پردہ ہٹا دیا

سڈنی ( ویب ڈیسک ) سابق کپتان رمیز راجا نے سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹس کا کپتان بنانے کی تجویز دی ہے۔ایک انٹر ویو میں رمیز راجا نے کہا کہ سرفراز احمد نے ٹی 20 میچوں میں اپنے ا آپ کو منوالیا ہےاس لئے انہیں تینوں فارمیٹس میں ذمے داری دی جاسکتی ہے۔مصباح الحق کو مشورہ دیتے ہو ئے رمیض راجہ نےکہا کہ یہ آئیڈیل وقت ہے کہ وہ کھیل کو خیرباد کہہ دیں، یونس خان بھی ریٹائر منٹ کے بارے میں سوچیں۔

سوناکشی سنہا مختلف کرداروںبارے کیا کہتی ہیں ؟جا نئے خود اُن کی زبانی

ممبئی( ویب ڈیسک ) بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ وہ مختلف کردار ادا کرکے لطف اندوز ہو تی ہیں اور ایسے کردارادا کرکے مطمئن ہوتی ہیں۔اداکارہ نے اس حوالے سے کہا کہ اب کسی بھی فلم کوسائن کرنے سے قبل میں خود سے سوال کرتی ہوں کہ یہ کردار میرے اندر موجود فنکار کیلئے چیلنج ہے، جب مجھے اس سوال کا جواب مل جاتا ہے تو میں فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لیتی ہوں۔میں ایسے کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جو اس سے پہلے میں نے ادا نہ کئے ہوں اور مختلف طرح کی فلموں کا حصہ بننا چاہتی ہوں، فلم اتفاق اس کی تازہ بنیاد ہے،اداکارہ نے کہا کہ فلم کی کہانی کا تقاضا تھا کہ کردار کو دو تناظر میں پیش کیا جائے،مجھے یہ کافی دلچسپ لگا، یہ مکمل طور پر منفی اور مثبت نہیں ہے، اس میں کچھ گرے ایریاز بھی ہیں، جس نے مجھے فلم میں کام کرنے پر مجبور کیا،میں مختلف طرز کے کردار ادا کرنے میں لطف محسوس کرتی ہوں۔

پانامہ کیس کی ڈیڈ لائن جاری …. آخری مرحلہ کس کے نام ، تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہے کہ عدالت میں مریم نواز کے جواب کے بعد تحریک خاموش ہوگئی ،سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت میں مریم نواز کے جواب کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو چپ لگ گئی ہے کیونکہ تحریک انصاف مریم نواز کو وزیراعظم کے زیر کفالت ثابت نہیں کرسکی اور اب کیس نوازشریف سے ہٹ کرشریف فیملی کے بچوں تک محدود ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ثابت کریں گے کہ مریم نواز بینیفشل اونر نہیں جبکہ آدھا کیس پی ٹی آئی کے اپنے وکلاء نے حل کردیا لہذا آئندہ 2 سے 3 سماعتوں میں کیس حل ہوجائے گا۔

سڈنی ٹیسٹ …. چوتھے روز کا کھیل ختم ، پاکستانی بلے بازوں کا کڑا امتحان

سڈنی( ویب ڈیسک ) تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 465 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایک وکٹ پر 55 رنز بنا لئے۔سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے آسٹریلیا کی جانب سے 465 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی اننگز کا آغاز کیا تو 15 اوورز کا کھیل باقی تھا، قومی ٹیم کا اسکور 51 رنز تک پہنچا تو آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون کی گیند پر شرجیل نے مڈ وکٹ پر اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ڈیوڈ وارنر کو کیچ تھما دیا، اوپنر نے آو¿ٹ ہونے سے قبل 38 گیندوں پر6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رنز بنائے۔ نائٹ واچ مین یاسر شاہ 3 رنز پر ناٹ آو¿ٹ ہیں جبکہ اظہر علی نے 11 رنز بنا رکھے ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لیون نے واحد وکٹ حاصل کی، اب کھیل کے آخری روز پاکستان کو فتح کیلئے مزید 410 رنز درکار ہیں اور اس کی 9 وکٹیں باقی ہیں۔اس سے قبل کینگروز نے 223 رنز کی برتری حاصل کرنے کے باوجود پاکستان کو فالو آن کرانے کے بجائے خود بیٹنگ کرتے ہوئے2 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بناکر دوسری اننگز ڈیکلیئر کردی، میزبان اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ابتدا ہی سے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 23 گیندوں پر ففٹی مکمل کی، انہیں 55پر وہاب ریاض نے بولڈ کیا، سٹیون سمتھ (59) نے یاسر شاہ کی گیند پر سرفراز احمد کو کیچ دیا، آسٹریلیا کا ٹوٹل 2 وکٹ پر 241 تک پہنچا تو کپتان نے اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کو فتح کیلئے 465 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ عثمان خواجہ 79 اور پیٹر ہینڈز کومب 40 پر ناٹ آو¿ٹ رہے۔قبل ازیں چوتھے روز کا کھیل بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا تو پوری مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 315 رنز پر ڈھیر ہو گئی، پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 8وکٹ پر 271 رنز سے شروع کی تو یونس خان 136اور یاسر شاہ 5 رنز کے ساتھ کریز پر آئے،اس وقت بھی فالو آن سے بچنے کیلیے 67 رنز درکار تھے، سینئر بیٹسمین میزبان بولرز کا آخر تک ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہے اور 175 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے لیکن ٹیل اینڈرز ساتھ چھوڑ گئے، جوش ہیزل ووڈ نے دونوں کو چلتا کردیا، یاسر شاہ 10 رنز بنا کر سلپ میں سٹیون سمتھ کو کیچ دے بیٹھے اور اسی اوور میں عمران خان بھی بولڈ ہو گئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ 4، ناتھن لیون3، مچل سٹارک اور سٹیو اوکیف ایک ایک وکٹ لے اڑے۔ یاد رہے کہ کینگروز نے اپنی پہلی اننگز 8 وکٹ پر 538 رنز بناکر اپنی اننگز ڈیکلیئر کردی تھی۔

لودھراں ٹرین حادثہ: متعدد گھروں کے چراغ گل….علاقے میں خوف وہراس

لودھراں(ویب ڈیسک) آدم واہن ریلوے اسٹیشن کے قریب 2 رکشے ٹرین کی زد میں آنے سے اسکول کے 7 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ہزارہ ایکسپریس حویلیاں سے کراچی کے لئے آ رہی تھی کہ آدم واہن اور لودھراں کے درمیان ریلوے پھاٹک کھلا ہونے کے باعث 2 رکشے ٹرین کی زد میں آگئے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق حادثے کے نتیجے میں اسکول کے 6 بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ رکشہ ڈرائیور اور ایک بچے کو طبی امداد کے لئے وکٹوریہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔عینی شاہدین کے مطابق ریلوے پھاٹک کھلا ہوا تھا جب کہ حادثے کے وقت ریلوے کا کوئی ملازم وہاں موجود نہیں تھا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لودھراں کے قریب ٹرین حاڈے کا نوٹس لیتے ہوئے ریلوے حکام کو ریلوے ہیڈ کوارٹر طلب کرلیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بچوں کی ہلاکت کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ڈی سی او ریلوے نے حادثے کی عجیب منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ ایکسپریس سے پہلے مال گاڑی گزری تھی اور رش کی وجہ سے گیٹ کیپر پھاٹک بند نہ کر سکا۔ دوسری جانب ہزارہ ایکسپریس کے عملے اور ریلوے پھاٹک کے گیٹ کیپر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عمران خان کی سیاست بارے آفریدی بارے کا اہم انکشاف

کراچی( ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی نے عمران خان کی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی سیاست اور سپورٹس میں شخصیت الگ الگ ہے،انہیں سیاست میں کس نے دھکا دیا وہی بتا سکتے ہیں۔تفصیلات کےمطابق اپنی جارحانہ بیٹنگ سے بڑے بڑے گیند بازوں کی درگت بنانے میں شہرت رکھنے والے قومی کرکٹر شاہد آفرید نے ایک بار پھر سیاسی بیان دیکر سب کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے۔ انہوں نے عمران خان کے بارے بیان دیتے ہوئے کہا کہ عمران بھائی کی سپورٹس اور سیاست میں دو الگ شخصیت ہیں۔ عمران خان کو کے پی کے میں کچھ ایسا کرجاتے کہ لوگ کہتے کہ ہمیں ایسا ہی لیڈر چاہیے،امید تھی عمران خان الیکشن جیتنے کے بعد خیبر پختونخوا پر فوکس کرتے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے عمران بھائی سے بہت سے امیدیں تھیں۔جبکہ سابق کپتا ن نے گورنر سندھ کے بارے کہا کہ وہ اچھے انسان ہیں لیکن گورنر کسی ایسے آدمی کو ہونا چاہیے جو فٹ ہو۔آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ موجود ہوتا تو شاہد آفریدی مزید کھیلنے کی خواہش نہ کرتا۔ شاہد آفریدی نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔ اب تک خود کو ٹی 20 کیلئے سب سے اچھا کھلاڑی سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہر بڑے شہر میں کرکٹ اکیڈمی کا ہونا ضروری ہے۔کرکٹ اکیڈمی سکول ہے اگریہ ہی نہیں ہونگے تو لڑکے کرکٹ کیسے سیکھیں گے۔

مردان کے بلے باز کا سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے روز بھی ایک اعزاز اپنے نام

سڈنی( ویب ڈیسک ) سڈنی ٹیسٹ میں یونس خان نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ، وہ ایس سی جی میں ناقابل شکست 175 رنز بنا کر پانچویں ٹاپ سکورر بن گئے ہیں۔ سڈنی ٹیسٹ سینئر قومی بیٹسمین یونس خان کیلئے یادگار بن گیا۔ خان آف مردان نے کینگروز کے خلاف 175 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پہلی اننگز میں ناقابل شکست رہنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین سڈنی کے میدان پر پانچویں ٹاپ سکورر بن گئے۔ ایس سی جی پر ویسٹ انڈیز کے برائن لارا 277 رنز کیساتھ پہلے ٹاپ سکورر بلے باز ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ روز یونس خان نے کینگروز کے دیس میں کیریئر کی پہلی سنچری داغی تھی۔ آسٹریلیا کے خلاف سنچری بنانے کے بعد وہ تمام ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک میں سنچری سکور کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن گئے تھے۔