Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • میرے بعد دوسرے نمبر پر عاطف اسلم اچھے گلوکار ہیں،چاہت فتح علی
    • لینڈ سلائیڈ کے باعث قراقرم ہائی وے بند، سیاح پھنس گئے
    • کیف پر روسی حملہ، 7 افراد ہلاک، رہائشی عمارتیں متاثر
    • پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل
    • سام سنگ دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی بننے کے قریب
    • شام میں داخل ہونے کی کوشش، 100 سے زائد آبادکار گرفتار
    • شعیب ملک نے بیٹے اذہان کے ساتھ فٹبال کے خوبصورت لمحات شیئر کر دیے
    • ویبھوو سوریہ ونشی دوسرے کم عمر ترین بین الاقوامی کرکٹر بن گئے
    • خامنہ ای کی 14 ماہ کی پوتی کے لیے دعائیہ تقریب
    • غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملوں میں دو فلسطینی شہید
    • پی سی بی نے کھلاڑیوں کی تنخواہوں کے لیے 1.1 ارب روپے منظور، میچ فیس میں بھی تبدیلی
    • 22 سال بعد پاکستان میں جنوبی ایشیائی کھیلوں کا انعقاد، 11 ارب روپے منظور
    • پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار روپے سے نیچے آ گئی
    • بابر اعظم پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان مقرر
    • کرسٹیانو رونالڈو نے وینزویلا کے زلزلہ متاثرہ شخص کو میچ دیکھنے کی دعوت دے دی
    • سکیورٹی خدشات پر مجتبیٰ خامنہ ای کو والد کے جنازے میں شرکت سے روک دیا گیا
    • لیونل میسی دو ورلڈ کپ میں 7 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گیٗے
    • روبوٹ فٹبال ورلڈ کپ جنوبی کوریا میں شروع
    • پولش کوہ پیما نے نانگا پربت بغیر آکسیجن سر کر کے اسکیئنگ میں تاریخ رقم کر دی
    • جرمنی نے جولین ناگلسمن کو برطرف کر دیا، جرگن کلپ کا اگلا کوچ بننے کا ممکنہ امکان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سڈنی ٹیسٹ …. چوتھے روز کا کھیل ختم ، پاکستانی بلے بازوں کا کڑا امتحان

    By Daily Khabrainجنوری 6, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سڈنی( ویب ڈیسک ) تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 465 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایک وکٹ پر 55 رنز بنا لئے۔سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے آسٹریلیا کی جانب سے 465 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی اننگز کا آغاز کیا تو 15 اوورز کا کھیل باقی تھا، قومی ٹیم کا اسکور 51 رنز تک پہنچا تو آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون کی گیند پر شرجیل نے مڈ وکٹ پر اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ڈیوڈ وارنر کو کیچ تھما دیا، اوپنر نے آو¿ٹ ہونے سے قبل 38 گیندوں پر6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رنز بنائے۔ نائٹ واچ مین یاسر شاہ 3 رنز پر ناٹ آو¿ٹ ہیں جبکہ اظہر علی نے 11 رنز بنا رکھے ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لیون نے واحد وکٹ حاصل کی، اب کھیل کے آخری روز پاکستان کو فتح کیلئے مزید 410 رنز درکار ہیں اور اس کی 9 وکٹیں باقی ہیں۔اس سے قبل کینگروز نے 223 رنز کی برتری حاصل کرنے کے باوجود پاکستان کو فالو آن کرانے کے بجائے خود بیٹنگ کرتے ہوئے2 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بناکر دوسری اننگز ڈیکلیئر کردی، میزبان اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ابتدا ہی سے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 23 گیندوں پر ففٹی مکمل کی، انہیں 55پر وہاب ریاض نے بولڈ کیا، سٹیون سمتھ (59) نے یاسر شاہ کی گیند پر سرفراز احمد کو کیچ دیا، آسٹریلیا کا ٹوٹل 2 وکٹ پر 241 تک پہنچا تو کپتان نے اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کو فتح کیلئے 465 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ عثمان خواجہ 79 اور پیٹر ہینڈز کومب 40 پر ناٹ آو¿ٹ رہے۔قبل ازیں چوتھے روز کا کھیل بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا تو پوری مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 315 رنز پر ڈھیر ہو گئی، پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 8وکٹ پر 271 رنز سے شروع کی تو یونس خان 136اور یاسر شاہ 5 رنز کے ساتھ کریز پر آئے،اس وقت بھی فالو آن سے بچنے کیلیے 67 رنز درکار تھے، سینئر بیٹسمین میزبان بولرز کا آخر تک ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہے اور 175 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے لیکن ٹیل اینڈرز ساتھ چھوڑ گئے، جوش ہیزل ووڈ نے دونوں کو چلتا کردیا، یاسر شاہ 10 رنز بنا کر سلپ میں سٹیون سمتھ کو کیچ دے بیٹھے اور اسی اوور میں عمران خان بھی بولڈ ہو گئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ 4، ناتھن لیون3، مچل سٹارک اور سٹیو اوکیف ایک ایک وکٹ لے اڑے۔ یاد رہے کہ کینگروز نے اپنی پہلی اننگز 8 وکٹ پر 538 رنز بناکر اپنی اننگز ڈیکلیئر کردی تھی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      شعیب ملک نے بیٹے اذہان کے ساتھ فٹبال کے خوبصورت لمحات شیئر کر دیے

      ویبھوو سوریہ ونشی دوسرے کم عمر ترین بین الاقوامی کرکٹر بن گئے

      پی سی بی نے کھلاڑیوں کی تنخواہوں کے لیے 1.1 ارب روپے منظور، میچ فیس میں بھی تبدیلی

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.