لاہور (ویب ڈیسک)نجی ٹی وی کے مطابق نیب لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو 22 جنوری کوصبح 10 بجے آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کے معاملے پر انکوائری کیلئے طلب کر لیاہے جبکہ دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت کا کہناہے کہ مجھے اس حوالے سے کوئی معلومات موصول نہیں ہوئی ہیں۔