تازہ تر ین

دوسروں پر تنقید کی بجائے خود کو ٹھیک کرنا چاہیے

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان کی معروف فنکارہ و داکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ ہمیں دوسروں پر تنقید یاان کی غیبت کرنے کی بجائے خود کو ٹھیک کرنا چاہیے، ناکام لمحات سے مایوس ہونے کی بجائے پوری قوت کیساتھ آگے بڑھنا چاہیے یہی مجھے سکھایا گیا ہے ۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ سجل نے کہا کہ میں کئی سالوں سے پروفیشنل زندگی گزار رہی ہوں اور میری زندگی کا تجربہ ہے کہ اگر کسی شخص میں آگے بڑھنے کی لگن نہیں تو اس کی زندگی بے مقصد ہے ۔انہوںنے کہاکہ جو شخص آگے بڑھنے کی لگن کرکے محنت کرتے ہیں وہی کامیابیوں کی منازل طے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی او رناکامی ساتھ ساتھ چلتے ہیں لیکن ناکام لمحات سے مایوس ہونے کی بجائے اسے اپنی طاقت بنا کر آگے بڑھنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ آج تک جتنے بھی لوگ کامیا ب ہوئے ہیں و ہ صبر و تحمل کے حامل لوگ ہیں۔ جلد باز اور عجلت میں کا م کرنے والا شخص کبھی کامیاب نہیں ہوتا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ تحمل مزاجی اور قناعت پسند ی کے حامل لوگ پسند ہیں،معاشرے میں ٹھہراﺅ کی بجائے بڑی تیزی سے تبدیلی آرہی ہے۔سجل علی نے کہا کہ ہمیں دوسروں پر تنقید کرنے کی بجائے خود کو ٹھیک کرنا چاہیے کیونکہ انسان خود صاف و شفاف ہو تو دوسرے لوگ صاف و شفاف ہی نظرآئیں گے اور وہ کبھی کسی کی غیبت نہیں کرے گا ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain