تازہ تر ین

رقص ڈرامے کا حصہ ‘صرف فحاشی کی نظر سے نہ دیکھا جائے

لاہور(شوبز ڈیسک) سٹیج کی خوبرو اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ رقص اسٹیج ڈرامے کالازمی جزو ہے، اسے صرف فحاشی کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے،ہماری کوشش ہوتی ہے کہ شائقین کو خوب انٹرٹینمنٹ فراہم کرسکیں مگر یہ سب ایک حد کے اندر رہتے ہوئے کرنی چاہیے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اسٹیج ڈرامے میںانٹرٹینمنٹ کے ساتھ معاشرے کی اصلاح کا پہلو بھی ہوتا ہے اور اس کے اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں۔سٹیج اداکارہ نے کہا کہ اسکرپٹ لکھنا آسان کام نہیں ہوتا اور موجودہ دور میں پڑھے لکھے لوگ اس طرف آرہے ہیں ۔اسٹیج سے وابستہ لوگوں کو اچھی طرح معلوم ہے کہ ہمیں خود کو وقت کیساتھ بدلنا ہے وگرنہ ہم بہت پیچھے رہ جائیں گے ۔

انہوںنے کہا کہ ایسا ہو نہیں سکتا کہ صرف رقص کی بنیاد پر سارا ڈرامہ چلایا جائے بلکہ اس میں انٹرٹینمنٹ کیساتھ ساتھ اصلاح کا پہلو بھی ہوتا ہے اور سمجھدار لوگ اسے بآسانی تلا ش کر لیتے ہیں۔ اسٹیج پر جہیز کی لعنت کے خلاف ، تعلیم کا شعور اجاکرنے ، معاشرے میں سماجی او رمعاشی انصاف کی تفریق کو موضوع بنایا جاتا ہے اور یہی ہمارے معاشرے کے سلگتے ہوئے مسائل ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain