تازہ تر ین

لوگوں کو جینے کاحق‘ شام میں جنگ بندی ہونی چاہئے

عمان(شوبز ڈیسک) ہالی وڈ کی صف اول کی اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر برائے پناہ گزین اینجلینا جولی کا کہنا ہے کہ شام میں جنگ بندی ہونی چاہیے۔ لوگوں کو زندگی جینے کا پورا حق ہے، مجھے ان سے عشق ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اینجلینا جولی شامی پناہ گزینوں سے اظہار ہمدردی کے لیے بیٹیوں کے ہمراہ اردن پہنچیں اور جنگ سے متاثر افراد ملاقات کی۔انجلینا جولی نےشام میں جنگ سے متاثرہ پناہ گزینوں کے حالات سے آگاہی حاصل کی۔ بولیں کہ مجھے ان سے عشق ہے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کوششیں جاری رکھوں گی۔ انہوں نے کہا ان پناہ گزینوں کو اپنا گھرچھوڑے آٹھ سال ہونے کو ہیں لیکن ان کے مسائل اور مشکلات حل نہیں ہو پائے۔اردن کے زتاری پناہ گزین کیمپ میں اسی ہزار سے زائد افراد موجود ہیں جبکہ شام میں 2011 سے جاری خانہ جنگی کے بعد سے نقل مکانی کرنے والےساڑھے چھ لاکھ سے زائد پناہ گزین اردن میں مقیم ہیں۔انجلینا جولی نے عالمی برادری سے شامی پناہ گزینوں کی جلد ازجلد پرامن واپسی کیلئے موثراقدامات کا مطالبہ بھی کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے ارکان ممالک سے میرا مطالبہ ہے کہ وہ کیمپ میں اپنی معائنہ ٹیمیں بھیجیں تا کہ انہیں پناہ گزینوں کے مسائل کا اندازہ ہو۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain