تازہ تر ین

پنجاب لینڈ اتھارٹی ،حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

لاہور(ضعیب اطہر( پنجاب لینڈ ریکارڈاتھارٹی میںسات برس میں اب تک صوبے کی زرعی اراضی کی بھی مکمل کمپیوٹرائزیشن نہ ہو سکی ،شہری علاقوں کے لیے مزید بیس سال کا عرصہ درکار ہے ۔پی ایل آراے کے خودکار کمپیوٹررائزڈ نے پٹواریوں کی بارہ لاکھ کاغذات پر جعلسازی کی نشاندہی کرکے کرپشن کے ہزاروں کیس پکڑے ۔سات سال میں اربوں روپے لگا کر بھی ایک بھی ذمہ دار کو سزا نہ ہوسکی۔پنجاب کے 36اضلاع کی 143تحصلیوں میں قائم 151ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ اتھارٹی کے مراکز میں اب تک صرف زرعی زمین کے اندراج ہی مکمل ہو سکے ہیں ،یعنی صرف دیہی علاقوں کی ہی رجسٹریاں تاحال کمپیوٹرایئذڈ ہوئی ہیںجبکہ اربن ایریاز کی کمپیوٹرائزیشن کے لیے تو ابھی پی سی ون وزیراعلیٰ کو ارسال کیا جانا ہے ۔دیہی علاقوں کے پہلے اندراج کی وجہ اتھارٹی کو حکومت کی طرف سے صرف زرعی اراضی کو کمپیوٹرائزڈ کر نے کا عندیہ اور پراجیکٹ دیا گیا تھا ۔جبکہ اربن/رہائشی علاقے اگر سسٹم کا حصہ بنتے ہیں تواس کے لیے اٹھارہ سے بیس سال لگ سکتے ہیں۔خبریں کو موصول کاغذات کے مطابق اب تک 7سالوں میں ایگریکلچرل لینڈز کی رجسٹریوں کے 10ملین پرنٹ سکین ہو چکے ہیں۔اراضی کے ریکارڈ جلنے کے حادثوں کی وجہ سے PLRAکو ریکارڈ اندرا ج کرنے میں شدید دشواریوں کا سامنا آیا ہے۔PLRAنے 2017میں 40لاکھ سروسز دیںہیں اور plraکا ڈیٹا بیس آئی ٹی پنجاب کا سب سے بڑا ڈیتا بیس آئی ٹی سسٹم ہے جسکے پاس 60ٹی بی ڈیٹا سیو کرنے کی گنجائش ہے اور اسے مزید توسیع دی جا رہی ہے۔اس وقت پنجاب کے 23000موضوعات کے ساڑھے پانچ کڑوڑ مالکان ہیں۔حکومت اس ادارے کو بین الاقوامی سطح پر لے کر جانا چاہتی ہے۔پنجاب میں پی ایل آراے کے مراکز کے اجرا کے بعد پنجاب بنک کی 400شاخوں میں بھی PLRAکے کاﺅنٹرز بنا ئے جائیں گے۔جہاںون کاﺅنٹر کے تحت متعلقہ سروسز مہیا کی جائیں گی گا۔PLRAاپنے پراجیکٹ کاپی سی ون تیار کر رہی ہے۔جس میں اربن علاقوں کو بھی کمپیوٹرایذڈ کیا جائے گا۔ابھی تک لاہور میں بھی صرف زرعی زمین ہی کمپیوٹرایئذد ہو سکی ہے۔کیونکہ PLRAکے پاس شہروں کی پراپرٹیوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا پراجیکٹ نہیں ہے۔پراجیکٹ منظور ہونے کے بعد 15سال تک لگ سکتے ہیں کیونکہ یہ ایک مشکل اور بڑ پراجیکٹ ہونے کے ساتھ بڑا مشکل ٹارگٹ ہے۔جس طرح 23000 موضوعات کے ساڑھے پانچ کڑوڑ مالکان ہیں ویسے ہی رہائشی عمارتوں کی ایک بلڈنگ کے ناجانے کتنے مالک ہیں اسکی کلینزنگ اور تصدیق میں وقت درکار ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain