تازہ تر ین

سینٹ الیکشن ،خرچہ12ارب40کروڑ،حقائق نے سب کو چونکا دیا

لاہور (نیا اخبار رپورٹ) ملکی تاریخ کا مہنگا ترین سینٹ الیکن رواں سال مارچ میں لڑا جائے گا، بلوچستان اسمبلی میں سینٹ کے ووٹ کے لئے ایک ممبر کا ریٹ 30 کروڑ تک پہنچ گیا جو مزید بڑھ سکتا ہے۔ میڈیا کی چاروں اسمبلیوں کے حوالے سے تحقیق کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں سینٹ کے امیدوار کو جنرل نشست پر کامیابی کے لئے 8 ووٹ درکار ہیں۔ اگر ایک امیدوار کو 8 ہی ووٹ خرید نے اور فی ووٹ 30 کروڑ دینا پڑیں تو اس کی جیب کی قیمت دو ارب چالیس کروڑ ہو گی جبکہ ریٹ بڑھنے پر اس میں اضافہ ہو گا۔ بلوچستان میں دلچسپ بات یہ ہے کہ ن لیگ کا امیدوار اپنی جماعت کے ممبر سے ہی ووٹ خرید رہا ہے۔ خیبر پختونخوا میں ووٹ کے لئے ایک ممبر کا رریٹ 7 کروڑ سے اوپر ہے جنرل نشست پر ایک امیدوار کو کامیابی کیلئے 16 ووٹ درکار ہیں، اگر وہ تمام ووٹ خریدے تو اس کی جیب کی قیمت ایک ارب بارہ کروڑ ہو گی۔ سندھ اسمبلی میں سارے ووٹ نہیں خریدے جاتے ہیں اور ان کے لئے بھی آزاد امیدواروں کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے ۔ فاٹا سے سینٹ کے امیدوارون کو ایک ووٹ کی قیمت 10 کروڑ ادا کرنی پے گی اور اگر اسے تمام 12 ووٹ خریدے پڑیں تو جیب کی قیمت ایک ارب بیس کروڑ ہو گی۔ فاٹا میں سینٹ الیکشن میں اکثر ووٹ خریدے جاتے ہیں۔ پنجاب میں ن لیگ کے جنوبی پنجاب سے اور دیگر ناراض ممبران اسمبلی تحریک انصاف کے امیدوار چودھری سرور، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق سے رابطے میں ہیں۔ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے کچھ ممبرران اسمبلی پارٹی کی اندرونی جنگ کے پیش نظر اپنے ووٹ کی بڑی قیمت وصول کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain