تازہ تر ین

اسحاق ڈار اہل یا نااہل ،حقا ئق سے پردہ چاک

لاہور (نیااخبار رپورٹ) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سینٹ الیکشن کیلئے اہل یا نااہل‘ نیب کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کرے گی یا نہیں‘ فیصلہ آج ہو گا۔ الیکشن کمیشن نے یب سے لیگی رہنما کی کلیئرنس کا سرٹیفکیٹ طلب کر لیا ہے جبکہ دوسری طرف الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں کو بھی سکروٹنی کیلئے آج طلب کر لیا ہے۔ ہر امیدوار کے کاغذات کی جانچ پڑتال‘ اعتراضات‘ چھان بین اور اہلیت کو جانچنے کیلئے 15منٹ اور 48سیکنڈ کا وقت مقرر ہو گا۔ الیکشن کمیشن نے سینٹ الیکشن کے تمام امیدواروں کی تفصیلات اور کلیئرنس سرٹیفکیٹ متعلقہ اداروں سے بھی طلب کئے ہیں۔ دریں اثنا سینٹ انتخابات 2018ءمیں اسحاق ڈار اور رانا فاروق کے حصہ لینے کا معاملہ‘ اسحاق ڈار اور رانا فاروق کے اثاثہ جات سمیت دیگر تفصیلات طلب کرنے کیلئے ایکٹوازم پینل کے سربراہ ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔ خط کی کاپی چیف الیکشن کمیشن‘ صدر مملکت اور دیگر کو بھی بھجوا دی گئی۔ خط کے متن کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017ءکے تحت کاغذات نامزدگی کے فارم اے اور بی میں سیاستدانوں کو اثاثے چھپانے کی اجازت دی گئی ہے۔ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سیاستدان کو قرضے‘ فوجداری مقدمات‘ دوہری شہریت چھپانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ الیکشن ایکٹ میں ترمیم آئین کے آرٹیکل 62اور 63کی شق سے متصادم ہے۔ انہوں نے خط میں لکھا کہ اسحاق ڈار عدالتی اشتہاری ہیں اور وہ سینٹ کا انتخاب لڑنے کے اہل نہیں۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 19اے کے تحت معلومات تک رسائی ہر شہری کا حق ہے۔ دونوں امیدواروں کے قرضے‘ فوجداری مقدمات‘ دوہری شہریت اور اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کیا جا سکے۔
اہل‘ نااہل

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain