تازہ تر ین

غریب کی چھت بھی جا تی رہی ،ایل ڈی اے کا شاہی حکم نامہ ،حقائق نے نقشہ بدل دیا

لاہور (رپورٹ: زاہد شفیق طیب،تصاویر،یوسف بھٹی) ایل ڈی اے نے تقریباً 35 سال قبل ہزاروں افراد کے لئے مصطفی ٹاﺅن میں رہائشی سکیم بنائی‘ جس میں واجبات لے کر پلاٹ الاٹ کئے گئے۔ اب اچانک لاہور ڈویلپمنٹ کو یاد آگیا کہ پلاٹ جعلی ہیں اور ان کے اوپر تعمیر کئے گئے گھر غیرقانونی ہیں۔ ایل ڈی اے مافیا نے 700 گھروں کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے فوری طور پر الاٹمنٹ منسوخ کرنے کے لیٹر جاری کردیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ٹاﺅن کے بالمقابل تقریباً 35 سال قبل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سینکڑوں ایکڑ رقبے پر ہاﺅسنگ سکیم بنا کر مصطفی ٹاﺅن آباد کیا۔ لوگوں نے لاکھوں روپے جمع کرائے‘ گھر تعمیر کئے‘ کچھ لوگوں نے فروخت کردیئے۔ ایل ڈی اے افسران نے 35 سال قبل گھروں کو قانونی قرار دیا‘ واجبات بھی لئے‘ لیکن اب راتوں رات اچانک فائلوں کو غیرقانونی قرار دے کر الاٹمنٹ منسوخ کردیں۔ لیٹر دیکھتے ہی مصطفی ٹاﺅن کے لوگوں کی نیندیں اڑ گئیں۔ ایل ڈی نے سکیم بنائی۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ لوگوں کو اینٹی کرپشن‘ احتساب بیورو‘ ایف آئی کی طرف سے بھی نوٹسز جاری کرکے خوف و ہراس پھیلایا جارہا ہے۔ لاہور ترقیاتی ادارے نے بونافائیڈ کمیشن کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم کردیا۔ اب فی مرلہ ایک لاکھ ریٹ جاری کرکے مکانوںکو قانونی قرار دینے کے لئے لاکھوں روپے طلب کئے جارہے ہیں۔ 35 سال پہلے کلیئر قانونی پلاٹوں کو 35 سال بعد کے لئے غیرقانونی قرار دیا گیا۔ سوال یہ ہے کہ پلاٹ غیرقانونی تھے تو ایل ڈی اے نے لاکھوں روپے واجبات کی مد میں جمع کیوں کئے اور اس وقت پلاٹوں کو کلیئر کیسے قرار دیا۔ اب سرکاری اہلکار گھروں میں جاکر عورتوں‘ بچوں کو خوفزدہ کررہے ہیں کہ مکان غیرقانونی ہے‘ فوری خالی کریں۔ متاثرین نے مصطفی آباد ویلفیئر ایکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لاکر فیصلہ کیا ہے کہ ایل ڈی اے‘ احتساب بیورو‘ پولیس‘ اینٹی کرپشن کے منفی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے کے علاوہ کسی محکمے کا کوئی عمل دخل نہیں ہونا چاہئے۔ حالانکہ احتساب بیورو‘ اینٹی کرپشن‘ پولیس کو ایل ڈی اے کے افسروں کو گرفتار کرکے مقدمات نیب میں چلانے چاہئیں‘ الٹا شہریوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ مصطفی ٹاﺅن ویلفیئر ایکشن کمیٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ سویلین اداروں پر اعتماد نہیں‘ آرمی چیف‘ جننرل قمر جاوید باجوہ‘ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار ازخود نوٹس لیں اور ان اداروں کے مافیاز کو لگام دے کر ہمارے مطالبات تسلیم کریں۔ 700 افراد کے گھروں سے چھت چھیننے والے بدمعاش افسران کے اثاثوں کی تحقیات کرائی جائے۔ ایل ڈی اے کے غیرقانونی نوٹس واپس لے کر افسروں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کئے جائیں‘ بونافائیڈ کمیشن ختم کیا جائے‘ احتسباب بیورو‘ اینٹی کرپشن کے نوٹس بھیجنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain