تازہ تر ین

مشاہد حسین سید کو نوازنے کی تیاری مکمل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) مشاہد حسین سید کو مسلم لیگ ن میں اہم تنظیمی ذمہ داری دیئے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔ امکان ہے کہ مشاہد حسین کو حکمران جماعت میں مرکزی سیکرٹری جنرل کا عہدہ دیا جائیگا جو پونے دو سال سے خالی ہے۔ مشاہد حسین کو وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور اسحاق ڈار کی بھرپور حمایت حاصل ہے ۔ دوسری جانب مشاہد حسین سید کی شمولیت پر ن لیگ کے اندر سخت بے چینی پائی جارہی ہے۔ بعض اہم اور سینئر رہنما ان کی شمولیت اور سینیٹ کاٹکٹ دینے پر بھی معترض ہیں ۔ اقبال ظفر جھگڑا کے گورنر بننے کے بعد سے سیکرٹری جنرل کا عہدہ خالی ہے ، مشاہد حسین سید (ق) لیگ کے تقریباً 15 سال مرکزی جنرل سیکرٹری رہے۔ اس سے قبل مشاہد حسین سید 93 ءسے 96 ءتک اپوزیشن لیڈر نوازشریف کے میڈیا کوآرڈی نیٹر رہے ہیں۔ نواز، شہباز دونوں بھائی مشاہد کی صلاحیتوں کے معترف ہیں لیکن وہ شہبازشریف کے زیادہ قریب ہیں۔ 2005 ءمیں جب شہبازشریف علاج کے لئے امریکہ گئے جہاں ان کا آ پریشن ہوا تھا تو مشاہد حسین سید مشرف حکومت میں ہوتے ہوئے بھی شہباز کی عیادت کیلئے نیویارک گئے۔ انہیں پارلیمان کی خصوصی کمیٹی برائے سی پیک کا سربراہ بنوانے میں سنیٹر اسحاق ڈار نے اہم کردار ادا کیا۔ دوسری جانب مشاہد کو بہت زیادہ اہمیت دیئے جانے پر ن لیگ کے اندر بھی بے چینی پائی جارہی ہے۔ مخالف دھڑا سینٹ ٹکٹ دینے کے بعد تنظیمی عہدہ دینے کا سخت مخالف ہے۔
مشاہد‘ غور


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain