تازہ تر ین

سٹور میں خفیہ کیمروں کے انکشاف کے بعد محکمہ داخلہ بھی متحرک

لاہور (کرائم رپورٹر) فیصل آباد کے گارمنٹ اسٹور میں خواتین کے ٹرائل روم میں کیمرا لگانے کا واقعہ سامنے آنے کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع میں گارمنٹس اسٹور چیک کرنے کی ہدایت کردی ۔پولیس، ضلعی انتظامیہ، تاجر اور آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی 4 رکنی کمیٹی اس سلسلے میں ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرے گی ۔دوسری جانب بین الاقوامی کمپنی لیوائس نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں۔فیصل آباد کے گارمنٹ اسٹور میں خواتین کے ٹرائل روم میں کیمرا لگانے کے واقعہ کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو مراسلہ ارسال کیا ہے ، جس میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔کمیٹی میں پولیس ، ضلعی انتظامیہ ، تاجر اور آئی ٹی ڈپارٹمنٹ سے ایک ،ایک نمائندہ شامل ہوگا ۔کمیٹی اضلاع میں موجود تمام آوٹ لٹ چیک کرے گی اورایک ہفتے میں محکمہ داخلہ کو رپورٹ پیش کرے گی ۔اس سے پہلے فیصل آباد کے گارمنٹ اسٹور میں خواتین کے ٹرائی روم میں کیمرا لگانے کا واقعہ سامنے آیا تھا ۔شکایت کنندہ نعمان ظفر کے مطابق ٹرائی روم میں رکھے خالی باکسز میں سے ایک میں لینس لگا تھا ، جس کی انہوں نے اپنے موبائل سے تصویر بنالی تھی تاہم اسٹور منیجر نے ان سےفون چھین کر ثبوت مٹا دیا تھا اور انہیں ڈرایا دھمکایا تھا۔بعد میں پولیس نے اسٹور کے منیجر اور خاکروب کو توگرفتار کرلیا لیکن اسٹور مالک کو گرفتار کرنے میں اب تک ناکام ہے ۔دوسری جانب معروف عالمی برانڈ لیوائس نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گاہکوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے ۔واقعے میں ملوث دونوں افراد لیوائس کے ملازم نہیں تھے بلکہ انہیں اسٹاف ایجنسی کے ذریعے بھرتی کیا گیا تھا جنہیں اب نوکری سے نکال دیا گیا ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain