تازہ تر ین

سیاستدانوں کو عدالتوں میں گھسیٹا جا رہا ہے پھر ججوں کو سڑکوں پر گھسیٹا جائےگا

پشاور (اے این این) جمعیت علماءاسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جج کو فریق بنانا قومی سطح کا جرم ہے، عمران خان کا ججوں کی حمایت میں سڑکوں پر نکلنے کی دھمکی سیاسی نا بالغی ہے، جس شخص کو سیاسی اقدار کا پتہ نہ ہووہ اس قسم کی ہی باتیں کرتاہے۔ عمران خان کے سڑکوں پر نکلنے کے بیان پر اپنے رد عمل میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ جج کو فریق بنانا قومی سطح کا جرم ہے، جج کی رائے اور فیصلے سے اختلاف کیا جا سکتا ہے، تاہم آپ جج کی حمایت یا مخالفت میں مظاہروں کے لیے نہیں نکل سکتے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ جس شخص کو سیاسی اقدار کا پتہ نہ ہووہ اس قسم کی باتیں کرتاہے، اب سیاستدانوں کو عدالتوں میں گھسیٹا جا رہا ہے، پھر تو ججوں کو سڑکوں پر گھسیٹا جائے گا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain