تازہ تر ین

ناصرادیب نے 412 فلموںکی کہانیاں لکھ کر ریکارڈ قائم کر لیا

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور رائٹرڈائریکٹر ناصرادیب نے 412 فلموںکی کہانیاں لکھ کر ایک ریکارڈ قائم کرلیا اور وہ مسلسل بطوررائٹر مصروف چلے آرہے ہیں، یہ بات انہوں نے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی‘ ناصر ادیب نے کہا کہ مجھے 30 برس سے زائد فلموں کی کہانیاں لکھتے ہوئے ہو گیا ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں تین نسلوں کے ہمراہ کام کر رہاہوں‘ناصر ادیب نے بتایا کہ کراچی ان دنوں فلم سازی کا بڑا مرکز بنا ہوا ہے مگرمجھے امیدہے کہ ایک مرتبہ پھر لاہور دوبارہ فلم سازی کا مرکز بنے گا‘ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ جب لاہور میں سالانہ 70 سے 80 فلمیں بنا کرتی تھیں تو اس وقت پنجابی فلمیں بہت کم بنا کرتی تھیں پھر حالات بدلے اور سالانہ اردوکم اور پنجابی فلموں کی تعداد زیادہ ہوگئی۔‘ میں نے پنجابی زبان کی ترقی وترویج کیلئے بے پناہ کام کیا‘ اب اس وقت کراچی میں موجودہ نسل کے تعلیم یافتہ نوجوان پروڈیوسرز‘ڈائریکٹرز بہت اچھا کام کر رہے ہیں تو میں نے فلموں کے بدلنے ہوئے معراج کو دیکھتے ہوئے اپنی کہانی آج کے مطابق لکھنا شروع کر دی ہے‘ ناصر ادیب نے بتایاکہ رواں برس ان کی نئی فلم مولا جٹ 2‘ ایک قطعی نئی طرز کی فلم ہو گی‘ اس کے علاوہ میں مزید فلمیں بھی لکھ رہا ہوں‘ ناصر ادیب نے بتایا کہ فلم انڈسٹری میں اس وقت اچھے رائٹرز کا بحران چل رہا ہے جس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain