تازہ تر ین

پُٹ اپ یا شٹ اپ، شہبازشریف نے عمران کو جھوٹا اور ڈھیٹ قرار دیدیا

اسلام آباد‘پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک‘ نیوز ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملتان میٹرو پراجیکٹ کے ٹھیکیدار فیصل سبحان سے چینی حکام کی پو چھ گچھ اور اس کی کمپنی سے متعلق معلومات کے لئے ایس ای سی سی پی سی رابطہ کیا۔خود کو بچانے کیلئے شریفوں کی جانب سے تراشے گئے جھوٹ۔ شہباز شریف کا دعویٰ ہے کہ فیصل سبحان کا وجود ی نہیں۔ یہ دستاویز بتا رہی ہیں کہ چینی حکام نے میریٹ ہوٹل میں فیصل سے تفتیش کی اور اس کی کمپنی سے متعلق معلومات کیلئے ایس ای سی پی سے رابطہ کیا۔سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ خود کو بچانے کیلئے شریفوں کی جانب سے تراشے گئے جھوٹ پر مبنی ہیں، شہباز شریف کا دعویٰ ہے کہ فیصل سبحان کا وجود ہی نہیں یہ دستاویز بتا رہی ہیں کہ چینی حکام نے میریٹ ہوٹل میں فیصل سے تفتیش کی اور اس کی کمپنی سے متعلق معلومات کیلئے ایس ای سی پی سے رابطہ کیا۔ ملتان میٹرو پراجیکٹ میں شریفوں کی کرپشن سے پردہ اٹھانے کی دیر تھی کہ اسے غائب کردیا گیا انہوں نے کہا کہ ملتان میٹرو پراجیکٹ میں شریفوں کی کرپشن سے پردہ اٹھانے کی دیر تھی کہ اسے غائب کردیا گیا۔اب جھوٹ کون بول رہا ہے؟ ملتان میٹرو پراجیکٹ میں کرپشن کی تحقیقات کرنے والے چینی یا شہباز شریف؟ یہ چینی ریگولیٹری باڈی کے ساتھ ستمبر 2016ءمیں کی جانے والی خط کتابت ہے۔ فیصل سبحان کے وجود سے انکار کرنے میں شہباز شریف کو ڈیڑھ برس کیسے لگ گیا؟ مزید کہا کہ اب جھوٹ کون بول رہا ہے؟ ملتان میٹرو پراجیکٹ میں کرپشن کی تحقیقات کرنے والے چینی یا شہباز شریف؟ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن میں پیسہ چلتا ہے، تمام ارکان صوبائی اسمبلی سینیٹ الیکشن کے لیے تیار بیٹھے ہیں،جو بھی پیسے کی آفر کر رہا ہے سب ٹھکرا رہے ہیں ،اس حوالے سے مجھے بھی آفر آگئی تھی۔پشاور میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ امریکا میں براہ راست انتخاب کے ذریعے سینٹر منتخب ہوتا ہے لیکن ہمارے یہاں سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلتا ہے، پیسے کے بل بوتے پر سینیٹر آتا ہے تو وہ کرپشن ہی کرتا ہے،اس نظام کر بدلنا ہے جو ہارس ٹریڈنگ کی اجازت دیتا ہے، انشااللہ 2018ءکا الیکشن جیت کر سینیٹ کے براہ راست الیکشن کرائیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی نے سسٹم کو ٹھیک کرنے کی کوشش نہیں کی یہ سیاست میں کرپشن لانے کا طریقہ ہے جب پیسہ خرچ کر کے ووٹ لے کر آئیں گے تو وہ پیسہ بھی بنائیں گے ۔اس موقع پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ پچھلے سینیٹ الیکشن میں بھی بلا مقابلہ امیدوار منتخب کرنے کا کہا تھا مگر اپوزیشن اتفاق نہیں کیا، اس دفعہ سپیکر نے تمام پارٹیوں سے رابطہ کیا کہ اپنے حصے کے مطابق سینیٹ الیکشن میں بلا مقابلہ اپنے امیدوار منتخب کریں، پھر بھی کسی نے اتفاق نہیں کیا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ حکومت نے تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھانے کی ایک اور کوشش کی ہے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت طاقتور طبقے سے تو ٹیکس لے نہیں رہی لیکن شریفوں اور ان جیسے دوسرے لوگوں کو منی لانڈرنگ کے ذریعے قومی وسائل لوٹنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain