تازہ تر ین

ججز کیلئے نہال ہاشمی کے الفاظ افسوسناک، سزا بڑھانے کا اختیار رکھتے ہیں: چیف جسٹس

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان نے توہین عدالت کیس میں نہال ہاشمی کی نظر ثانی کی اپیل پر انہیں کل طلب کرلیا جب کہ میڈیا سے گفتگو میں نہال ہاشمی کے الفاظ کو افسوسناک قرار دیا ہے۔سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں نہال ہاشمی کو ایک ماہ قید کی سزا سنائی تھی جو گزشتہ دنوں ختم ہونے کے بعد وہ جیل سے رہا ہوئے۔نہال ہاشمی نے جیل سے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کی تھی جس میں انہوں نے عدالتی فیصلے کا بھی ذکر کیا۔توہین عدالت میں سزا پانے والے نہال ہاشمی اڈیالہ جیل سے رہا ۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نہال ہاشمی کی توہین عدالت کیس کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل کی سماعت کی۔دوران سماعت سپریم کورٹ میں نہال ہاشمی کی رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کی ویڈیو تین مرتبہ چلائی گئی جس پر چیف جسٹس نے نہال ہاشمی کے وکیل کامران مرتضیٰ سے مکالمہ کیا کہ رہائی کےبعد نہال ہاشمی نے گالیاں دیں، ججز کو گالیاں دی گئیں، سن لیں یہ نہال ہاشمی کیا کہہ رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain