تازہ تر ین

عمران خان سمیت 15سیاسی قائدین14مارچ کوالیکشن کمیشن طلب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات پر عمران خان سمیت 15سیاسی قائدین 14مارچ کو الیکشن کمیشن طلب کرلئے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن سے جن سیاسی رہنماﺅں کو نوٹس جاری کیا ہے ان میں عمران خان،فاروق ستار، رضا ہارون، خواجہ اظہار، امیر مقام عظمیٰ بخاری، مریم اورنگزیب اور شہاب الدین سمیت دیگر شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔سینیٹ انتخابات کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگایا گیا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے ارکان کی ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف بھی کیا ہے۔جب کہ ایم کیوایم پاکستان کے فاروق ستار نے بھی سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے چیلنج کرنے کا اعلان کیا۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ایک علامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق سینیٹ انتخابات کے بعد مختلف پارٹی قائدین اور اراکین کے بیانات شائع ہوئے جس میں ہارس ٹریڈنگ کی بات کی گئی۔الیکشن کمیشن اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگانے والے ثبوت کے ساتھ 14 مارچ کو پیش ہوں تاکہ مبینہ ہارس ٹریڈنگ کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain