تازہ تر ین

گائیکی کو کبھی پروفیشن نہیں بنانا چاہتا تھا

کراچی(شوبزڈیسک ) پاکستان کے ممتاز پاپ گلوکار عالمگیر نے کہا بچپن سے ہی گٹار بجانے اور گنگنانے کا شوق تھا اور یہ بات حقیقت ہے کہ موسیقی روح کی غذا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔ عالمگیر نے کہا طبیعت کی ناسازی کے باعث ماضی میں تسلسل کیساتھ پرفارمنس نہیں دے سکا لیکن اب بہتر ہوں اور تین چار گھنٹے مسلسل کھڑے ہوکر پرفارم کرسکتا ہوں۔انہوں نے انکشا ف کیا کہ میں کبھی گائیکی کو اپنا پیشہ نہیں بنانا چاہتا تھا۔ لیکن پھر زندگی میں ایسا موڑ ا?یا کہ اسے اپنا پیشہ بنانا پڑا، اب تو مجھ پر فلم بھی تیار کی جارہی ہے جو جلد منظر عام پر ا?ئیگی۔عالمگیر نے کہا مجھے اس مقام تک پہنچانے میں میرے مداحوں کا بڑا عمل دخل ہے ،ماضی کے لیجنڈ گلوکاروں کی ا?واز کو پسند کرتا ہوں جبکہ نوجوان سنگرز جو ا?جکل اپنی ا?واز کا جادو جگا رہے ہیں ان میں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان ہیں، میرا ماننا ہے کہ پاکستان میں باصلاحیت فنکاروں کی کمی نہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain