تازہ تر ین

ہم کسی سے کم نہیں،ویت نام کا خواجہ سرا مِس ورلڈ بن گیا

پٹایا (خصوصی رپورٹ) تھائی لینڈ کے شہر پٹایا میں خواجہ سراﺅں کے درمیان 13واں سالانہ عالمی مقابلہ حسن کا انعقاد کیاگیا۔ مس انٹرنیشنل کوئین 2018ءنامی اس منفرد مقابلے میں دنیا بھر سے چھتیس سال سے کم عمر کے 25 خواجہ سراﺅں نے حصہ لیا۔ کئی راﺅنڈز پر مشتمل اس مقابلہ حسن میں حصہ لینے والے خواجہ سراﺅں کا میک اپ ، زلفیں اور جلوے کسی عام حسینہ سے کم ہرگز نہیں تھے۔ خواجہ سراﺅں کے اس منفرد عالمی مقابلہ حسن کا تاج رواں سال مس ویتنام کے سر پر سجا جسے گولڈ ٹرافی، گلدستہ اور سفید اور ہرے نگینوں سے سجے دلکش تاج کا حقدار ٹھہرایاگیا، مس آسٹریلیا کو فرسٹ رنراپ اور مس تھائی لینڈ سیکنڈ رنراپ رہیں۔مقابلہ حسن کیلئے خواجہ سراﺅں نے بھرپور تیاری کی مقابلے سے پہلے ریہرسل کی گئی فرسٹ اور سیکنڈ رنراپ حسینہ نے مس انٹرنیشنل کوئین کی فاتح ویتنام کے خواجہ سراءکو تاج اپنے سر سجانے پر مبارکباد پیش کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain