اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے حکمراں اتحاد کو جتنے ووٹ ملنا تھے اتنے مل نہ سکے جب کہ (ن) لیگ کی خاتون سینیٹر نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے کا اعتراف کرلیا۔بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر کلثوم پروین نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی جماعت کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیا۔ کلثوم پروین کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے انہوں نے پیپلز پارٹی کے امیدوار سلیم مانڈوی والا کو ووٹ دیا ہے۔