فیصل آباد(ویب ڈیسک )حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رضا نصراللہ گھمن نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔فیصل آباد سے ایک اور مسلم لیگ(ن) رکن اسمبلی پی ٹی ا?ئی میں شامل ہوگئے۔ پنجاب اسمبلی کے موجودہ رکن رضا نصر اللہ گھمن نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف جوائن کرلی۔رضا نصر اللہ گھمن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرکے پی ٹی ا?ئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر رضا نصر اللہ نے کہا کہ ووٹ کی حرمت کیلیے 126 روز کا دھرنا سیاسی تاریخ کا سنہری باب ہے جب کہ پنجاب میں عوام تبدیلی کیلیے مکمل طور پرتیارہیں۔
a