تازہ تر ین

سانحہ رائیونڈ : بادامی باغ سے سہولت کار سمیت 4 ملزم گرفتار ، دستاویزات برآمد

لاہور (خصوصی ر پو رٹر )سانحہ رائیونڈ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، حساس ادارے نے بادامی باغ میں کارروائی کرتے ہوئے رائیونڈ بم دھماکے کے سہولت کار سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے بادامی باغ کے علاقے سے مبےنہ خود کش حملہ آور کے سہولت کار کو چار ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا ہے۔ ملزمان میں سے ایک کا تعلق سوات اور دوسرے کا افغانستان سے ہے جن کے قبضے سے اہم دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ مبینہ سہولت کار نے خود کش حملہ آور کو جائے وقوعہ تک پہنچایا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خودکش حملہ آور کا ٹارگٹ پولیس اہلکار تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کا حقیقی نام نصیب شاہ ہے، خود کش حملہ ا?ور شانگلہ کا رہائشی تھا، اس کا تعلق ٹی ٹی پی ، ٹی ٹی ایس سے تھا۔واضح رہے کہ 14 مارچ کی سیاہ رات کو رائیونڈ میں نثارچیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید اور19 زخمی ہوئے۔ رائیونڈ میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا ، مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سی ٹی ڈی عابد بیگ کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں دہشت گردی، قتل اقدام قتل سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔دوسری جانب رائیونڈپولیس چیک پوسٹ پرخودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ بھی تیارکرلی گئی ہے، ابتدائی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رائیونڈ دھماکے میں 6 سے7 کلو بارودوی مواد استعمال ہوا۔ دھماکہ خودکش تھا، تبلیغی اجتماع پرپولیس کے سیکیورٹی انتظامات بھی ناقص تھے،واک تھروگیٹس بھی غیر فعال اور باڑبھی تسلی بخش نہ تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain