تازہ تر ین

ای سی ایل میں نام ڈالنے کا طریقہ کار تبدیل کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں لوگوں کے نام ڈالنے کا طریقہ کار تبدیل کرنے کی سمری تیار کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ای سی ایل میں ردو بدل کا اختیار وزیر یا سیکریٹری داخلہ کو دینے کی تجویز سامنے آئی ہے جبکہ سمری کے مطابق نام ای سی ایل میں ڈالنے اور نکالنے کا فیصلہ 4رکنی وزارتی کمیٹی کرے گی۔ واضح رہے کہ نیب نے وزارت داخلہ سے نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد وزارت داخلہ نے نیب سے ایسا کرنے کے لیے ٹھوس وجوہات مانگی تھیں۔گزشتہ روز نیب نے وزارت داخلہ کو ٹھوس وجوہات پر مبنی دستا ویزات فراہم کردئیے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain