تازہ تر ین

علی جہانگیر صدیقی سمیت مزید10اہم شخصیات نیب طلب

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کے امریکہ میں نامزد سفیر علی جہانگیرصدیقی کیخلاف اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات نے 10اہم شخصیات کو بھی لپیٹ میں لے لیا ، نیب نے علی جہانگیر صدیقی سمیت ان شخصیات کو بھی تحقیقات کیلئے طلب کرلیا ، نیب کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹس میں علی جہانگیرصدیقی کو کہا گیا ہے کہ وہ 22مارچ کو نیب لاہور کے آفس میں پیش ہو کر کرپشن سے متعلق الزامات کا جواب دیں۔ کہ انہوں نے 2008ء میں ایک غیر ملکی کمپنی فیرٹل ایس آر ایل کے ذریعے اطالوی کمپنی مونٹی بیلو ایس آر ایل خریدنے کے لئے 23.578ملین یورو کے فنڈز غیر قانونی طور پر ٹرانسفر کیے جس سے کمپنی اور شیئر ہولڈرز کو نقصان ہوا انہوں نے اپنی کمپنی ایگری ٹیک لمیٹڈ کے شیئرز کو مارکیٹ میں زیادہ قیمت پر فروخت کیا جس سے مختلف فنانشل اور سرکاری اداروں کو 40ارب روپے کا نقصان ہوا ۔نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ عدم عملدرآمد کی صورت میں تعزیری نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس کیس میں انوسٹی گیشن کی وجہ سے علی جہانگیر صدیقی کا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کا بھی امکان ہے ۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2007اور 2008ء میں اے این ایل اور جے ایس گروپ نے اپنے فیملی ممبرز کے ذریعے اسٹاک ایکسچینج میں فراڈ یا ایک دوسرے کا بینیفشری بن کر اربوں روپے کا فراڈ کیا گیا ، مصنوعی پرائس ہائی کرکے اربوں روپے کا فائدہ اٹھایا۔ فائدہ اٹھانے والوں میں فیملی ممبران میںنسرین شیخ ، بیٹا احمد شیخ ، بیٹا احسن شیخ اور بیٹی آمنہ شیخ اورعالیہ شیخ شامل ہیںجنہوں نے آپس میں ساز باز کرکے ٹریڈ والیم بڑھایا اور23روپے کے شیئرمصنوعی طور پر 96روپے اور پھر100روپے سے اوپر لے گئے۔ذرائع کے مطابق یہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پلان بنا کر اربوں روپے کا باقی سٹاک ایکسچینج ممبران کو چونا لگایا گیا۔ذرائع کے مطابق علی جہانگیر صدیقی کو نیب کا نوٹس جاری ہونے پر اہم ترین حکومتی ذمہ داران نے سخت ناراضی کا بھی اظہارکیا ہے اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس حوالے سے یہ رائے بھی سامنے آئی ہے کہ 22مارچ کو علی جہانگیر کی بجائے ان کے وکلاءپیش ہوں گے ۔نیب لاہور نے علی جہانگیر صدیقی کے علاوہ 22مارچ کو سی ای او فرسٹ کریڈٹ اینڈانوسٹمنٹ بنک ¾ سی ای او آئی بی ایل مضاربہ منیجمنٹ ¾ سی ای او سعودی پاک انڈسٹریل اینڈ ایکسچینج کو بھی طلب کیا ہے نیب نے چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف حبیب لمیٹڈ ¾ فصیح الزمان فراق علی اینڈ کمپنی چارٹرڈ اکاﺅنٹس ¾سی ای او بی آئی پی ایل سکیورٹیز کو 21مارچ جبکہ چیئرمین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج آف پاکستان اور میاں آصف مقبول سکھیرا کو 20مارچ کو طلب کررکھا ہے۔یادرہے علی جہانگیر صدیقی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے کاروباری شراکت دا د جہانگیر صدیقی کے صاحبزادے ہیں جنہیں وزیر اعظم کی جانب سے امریکہ میں پاکستان کے سفیر کے طور پر نامزد کیا گیا تھا ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain