تازہ تر ین

دستاویزی فلموں سے تبدیلی لائی جا سکتی ہے

ممبئی (شوبزڈےسک) بالی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا ہے کہ دستاویزی فلموں سے معاشرے میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نصیر الدین شاہ نیانڈین ڈاکومنٹری فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دستاویزی فلموں سے معاشرے میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے، انہو ں نے کہا کہ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ دستاویزی فلمیں بور ہوتی ہیں اس لئے وہ انہیں دیکھنے کے لئے سینما گھروں کا رخ نہیں کرتے، لیکن ہم دستاویزی فلموں کے ذریعے معاشرتی مسائل وک اجاگر کر سکتے ہیں جس کے ذریعے سے معاشرے میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ تقریب میں نصیر الدین شاہ کے ساتھ فلم ساز نندتا داس، راج کمار ہیرانی اور راہول ڈھولکیا بھی موجود تھے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain