تازہ تر ین

آئل ٹینکرزایسوسی ایشن کی 22 مارچ سے ملک گیرہڑتال کی دھمکی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) آئل ٹینکرز اونرز اینڈ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن (او ٹی سی اے) نے حکومت کی جانب سےنیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) کے ترجیحی برتاﺅ کے خلاف 22مارچ سے ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے سیکرٹری پٹرولیم کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ این ایل سی کے ساتھ ترجیحی برتاﺅ صوبوں کی جانب سے مبہم سیلز ٹیکس اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے عدم ادائیگیوں کے باعث آئل بزنس کو نقصان پہنچ رہا ہے اگر ان مسائل کو حل نہ کیا گیا تو آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن 22مارچ کو اپنا آپریشن بند کرکے تیل کی سپلائی معطل کر دے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain