اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ کوئی ایک فرد نہیں کرسکتا، چوہدری نثار کے ٹکٹ کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے ایک بیان میں چوہدری نثار علی خان کو پارٹی ٹکٹ ملنے یا نہ ملنے کی پالیسی واضح کردی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں انتخابی ٹکٹ دینے کا فیصلہ مشاورت سے کیا جاتا ہے ، پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ کوئی ایک فرد نہیں کرسکتا بلکہ اس کیلئے مجاز فورم پارلیمانی بورڈ ہے اور وہی پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرتا ہے۔