لاہور(ویب ڈیسک )سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ریڈ کریسنٹ میڈیکل کالج سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی،جس میں ریڈ کریسنٹ میڈیکل کالج کوغیرمعیاری قراردیاگیا ہے۔دوران سماعت میڈیکل کالج انتظامیہ نے کہا کہ 6 ماہ میں کالج اصل حالت بحال کردیں گے۔اس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 6ماہ تک میں خودبھی ہوں یانہیں؟،انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک میں عطائی نہیں ڈاکٹربنانے ہیں،سپریم کورٹ نے 3 ماہ میں میڈیکل کالج کی حالت زاربہتربنانے کاحکم دے دیااور انتظامیہ سے 3 ماہ میں رپورٹ طلب کر لی۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹرکااستعمال صرف وزیراعلیٰ نہیں کرسکتے،سرگودھامیں کالج کی انسپکشن کیلئے ہیلی کاپٹرکابندوبست کریں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آج تووہ بھی نہیں جوہیلی کاپٹرپرسیرکرتے تھے۔