لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد پر ٹوئٹر پر بیان میں سابق صدر ا?صف زرداری کے دور حکومت پر تنقید کی ہے۔ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ کراچی میں جہاں ہڑتال ہوتی تھی اب انٹرنیشنل کرکٹ لوٹ آئی ہے۔اس موقع پر جہاں مریم نواز نے اپنے والد نوازشریف کا شکریہ ادا کیا وہیں ا?صف زرداری کے دور حکومت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کی حکومت بھی یہ کام نہ کرسکی۔دوسری جانب مریم نواز کے بیان پر پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے حالات بگاڑنے میں آپ کے ابا حضور کا بھی ہاتھ تھا، دہشت گردوں کو آپ کے ابا حضور اپنا بھائی کہتے تھے۔پی پی رہنما نے مزید کہا کہ سوات آپریشن سے متعلق نواز شریف کا بیانیہ ریکارڈ پر ہے، کیا پتا کل مریم نواز یہ کہے کہ قرارداد پاکستان نواز شریف نے لکھی تھی، شکر ہے امن ہے ،کھیل کے میدان آباد ہیں۔