تازہ تر ین

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کمبوڈیا سے بھی کم ہونے کا خدشہ، بلوم برگ

نیویارک: پاکستان اپنے زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم کرنے والا ایشیا کا سرفہرست ملک بن گیا، بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو پاکستان کے ذخائر پسماندہ ملک کمبوڈیا سے بھی کم ہوجائیں گے جس کی معیشت پاکستانی معیشت سے 10 گنا چھوٹی ہے۔
عالمی اقتصادی جریدے بلوم برگ نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ فروری میں پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 13.5 ارب ڈالر تھے جو کہ گزشتہ 5 برس کی کم ترین سطح تھی دوسری جانب کمبوڈیا کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے جنوری میں اس کے ذخائر کا حجم 11.2 ارب ڈالر تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain