تازہ تر ین

ایشوریا رائے بچن کو بااثر خاتون کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا

پونے(شوبز ڈیسک) سابق ملکہ حسن اور بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو بااثر خاتون کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ایشوریا رائے بچن ان دنوں پونے میں موجود ہیں جہاں انہیں بنٹ کمیونٹی کی جانب سے بااثر ترین خاتون کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ایشوریارائے بچن بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر منگلور میں پیدا ہوئی تھیں ان کا تعلق تلو بولنے والی بنٹ کمیونٹی سے ہے جسے شیٹی کمیونٹی بھی کہا جاتا ہے۔بنٹ کمیونٹی کی جانب سے ایشوریا کو یہ ایوارڈ اپنے لوگوں کی کامیابیوں کو سراہنے کیلئے دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ دیتے ہوئے بنٹ کمیونٹی کی جانب سے کہا گیا کہ ہمیں ایشوریا رائے بچن پر فخر ہے۔اس موقع پر ایشوریا رائے گلابی اور سنہرے رنگ کے لباس میں بہت خوبصورت نظر آئیں۔ ایشوریا رائے نے ایوارڈ وصول کرنے پر بنٹ کمیونٹی کا شکریہ اداکیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain