لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے لیگی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں ہماری جماعتیں جمہوریتپسند ہوں، بدقسمتی سے اس جماعت میں صرف جی حضوری چل رہی ہے، جو اس وقت جی حضوری کے بغیر کام کررہے تھے ان کو سائیڈ پر کردیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی خلاف مرضی اواز اٹھاتا ہے تو اسے سائیڈ پر کردیا جاتا ہے، رائے کے مخالف جانے والے کو باغی کہہ دیا جاتا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن کی وجہ سے دھرنے ہوئے وہ اب بھی کامیاب ہیں جبکہ مشکل میں پارٹی کو ان کی ضرورت ہوتی ہے جو آپ کو کڑوا سچ بتائیں، ایک کامیاب پارٹی کس کی وجہ سے مشکل میں آئی کیونکہ وہ اس وقت اندھا دھند مائنس کی ڈیبیٹ میں پھنسے ہیں۔