تازہ تر ین

5 ماہ بیت گئے،ہاکی فیڈریشن الیکشن نہ کرواسکی

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات میں پانچ ماہ سے زائد تاخیر کے باعث پاکستان سپورٹس بورڈ نے پی ایچ ایف کو 15مئی تک فیڈریشن کے انتخابات کروانے کی تنبیہہ کر دی ، تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے الیکشن سپورٹس پالیسی اور پی ایچ ایف کے آئین کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں منعقد ہونے سے لیکن پانچ ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ان الیکشن کو التوا کا شکار کیا گیا جس سے فیڈریشن عہدداران کی آئینی حیثیت اورکئے جانیوالے فیصلوں پر بھی سوالات اٹھنے شروع ہو گئے ہیں ، ریکارڈ کے مطابق پی ایچ ایف کے الیکشن نومبر 2013میں منعقد ہوئے تھے جس کے بعد اگست 2015میں قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی بنیاد پر اختر رسول اور رانا مجاہد کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدارت اور سیکرٹری شپ سے ہاتھ دھونے پڑئے تھے اور اگست 2015میں ہی بریگیڈئر (ر)خالد سجا د کھوکھر اور شہباز سینئر پر مشتمل فیڈریشن کا نیا سیٹ اپ تشکیل دیا گیا جن کی آئینی مدت 26نومبر 2017کو پوری ہو چکی ہے اور فیڈریشن تاحال اپنے الیکشن کے شیڈول کا اعلان نہیں کر سکی ہے ۔ دوسری جانب پاکستان سپورٹس بورڈ نے بھی پاکستان ہاکی فیڈریشن کو تنبہہ کی ہے کہ وہ 15مئی تک پی ایچ ایف کے انتخابات کے انعقاد کو یقینی بناتے ہوئے اس حوالے سے اپنی رپورٹ سے انہیں آگاہ کریں ۔ اس سے قبل سابق اولمپینز نے بھی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے الیکشن کے انعقاد کیلئے تاخیری حربے استعمال ہونے پر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو خطوط لکھے تھے جبکہ ہاکی فیڈریشن کے عہدداران پر بعض ایسو سی ایشن کی جانب سے کروڑوں روپے کے فنڈز بھی خرد برد کرنے کے الزامات لگائے جا چکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain