تازہ تر ین

عدنان سمیع کا کویتی امیگریشن حکام پر بدتمیزی کا الزام

ممبئی( شوبزڈیسک )گلوکار عدنان سمیع نے کویتی امیگریشن حکام پر اپنے اسٹاف کے ساتھ بدتمیزی کرنے اور انہیں بھارتی کتے کہنے کا الزام عائد کردیا۔ عدنان سمیع کویت میں لائیو پرفارمنس کے لیے گئے تھے، جہاں یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔رپورٹس کے مطابق عدنان سمیع نے کویت میں بھارتی سفارت خانے کے عملے سے رابطہ کیا تو وہاں سے کوئی مثبت جواب موصول نہیں ہوا، جس پر وہ مزید برہم ہوگئے۔ بعدازاں انہوں نے ٹوئٹر کا سہارا لیا اور اپنے پیغام میں کویت میں بھارتی سفارتخانے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے شہر میں محبت بانٹنے آئے اور یہاں ہمارے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا۔عدنان سمیع نے مزید لکھا کہ کویتی امیگریشن حکام نے بغیر کسی وجہ کے ان کے عملے کے ساتھ بدتمیزی کی اور انہیں“بھارتی کتے“قرار دیا اور جب آپ سے رابطہ کیا گیا تو آپ نے بھی کچھ نہیں کیا۔، ان کی ہمت کیسے ہوئی اس طرح کا برتا کرنے کی۔بعدازاں عدنان سمیع نے اپنی ٹوئیٹ میں بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ سشما سوراج کو ٹیگ کیا۔جس پر سشماسوراج نے اس کا فوری جواب دیتے ہوئے لکھا کہ پلیز مجھ سے فون پر بات کریں۔جبکہ وزیر مملکت برائے داخلہ کرن ریجی جو نے عدنان سمیع کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری متحرک وزیر خارجہ اس معاملے کو دیکھ رہی ہیں، تاہم بعدازاں یہ ٹوئیٹ ڈیلیٹ کردی گئی۔دوسری جانب عدنان سمیع نے بھارتی حکومت کے فوری اور مثبت جواب کا شکریہ ادا کیا لاہور سے تعلق رکھنے والے عدنان سمیع پہلی بار 13 مارچ 2001 کو ایک سال کے وزٹ ویزہ پر بھارت گئے تھے، جس کے بعد ان کے ویزا میں کئی بار توسیع کی جاتی رہی۔بعدازاں انھوں نے بھارت میں اپنے قیام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قانونی قرار دینے کی درخواست کی، جس پر انہیں غیر معینہ مدت تک بھارت میں قیام کی اجازت دے دی گئی تھی۔بھارتی شہریت اختیار کرنے کے بعد عدنان سمیع خان کو پاکستانیوں کی جانب سے کافی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔۔#/s#

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain