تازہ تر ین

کونسی فلم نے اس ہفتے زیادہ بزنس کیا؟

کراچی (ویب ڈیسک)ایک تو سپر ہیروز پھر اتنے سارے سپر ہیروز کہ گِننا بھی مشکل یاد رکھنا بھی مشکل۔ آئرن مین، بلیک پینتھر،کیپٹن امریکا والے اسٹیو روجرز، ہلک، ڈاکٹر اسٹرینج، اسپائیڈر مین اور تھور پھر اور، اور، اور ساتھ میں گاڑدینز آف دی گلیکسی‘ بھی۔ ہر سپر ہیروز کے دیوانوں کی تعداد لاکھوں میں کسی کسی سپر ہیرو کے ’فین فالونگ‘ کروڑوں میں تو ریکارڈ تو سارے ٹوٹنے ہی تھے اور ’ایوینجرز انفنٹی وار‘ نے اوپننگ کے بہت سارے ریکارڈ پاش پاش کردیئے ہیں۔ایوینجرز نے پاکستان، بھارت، یو اے ای اور امریکا سمیت دنیا بھر میں پہلے 3 دن میں ریکارڈ 75 ارب روپے کمائی کی تھی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فہرست میں دنیا کی سب سے بڑی فلمی مارکیٹ چین شامل نہیں جہاں فلم بعد میں ریلیز کی جائے گی۔صرف شمالی امریکا کی بات ہو تو فلم نے صرف ابتدائی 3 دن میں ریکارڈ 30 ارب روپے کمائے جب کہ بھارت میں یہ فلم 100 کروڑ کا چھکا تو پہلے ہفتے میں ہی لگا چکی ہے اب اس فلم نے ’جنگل بک‘ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے جس کے بعد یہ فلم انڈیا میں ہالی وڈ کی سب سے کامیاب فلم بن چکی ہے۔’جنگل بک‘ نے بھارت سے 187 کروڑ کا بزنس کیا تھا جب کہ ’ایوینجرز‘ ہالی وڈ کی پہلی فلم ہے جو بالی وڈ کے دیس میں 200 کروڑ کا بزنس کرلے گی اور فلم کا جس طرح کا بزنس چل رہا ہے تو یہ فلم وہاں کروڑوں کی ٹرپل سنچری بھی اسکور کرسکتی ہے۔پاکستان میں ایوینجرز نے زبردست بزنس کیا لیکن کوئی ریکارڈ نہیں توڑ پائی اور اب تک 17 کروڑ کے بزنس کے باوجود اس کی اوپننگ سلمان کی ’سلطان‘ اور ہالی وڈ کی ’فیوریس7‘ اور ’فاسٹ اینڈ فیوریس 8‘ سے ہی کم رہی ہے۔چین میں ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے فلم شمالی امریکا کو چھوڑ کر انٹرنیشنل مارکیٹ کی اوپننگ کا ریکارڈ بھی نہیں توڑ سکی تاہم ’ایوینجرز‘ نے انٹر نیشنل مارکیٹ سے 45 ارب روپے کا اوپننگ بزنس کیا جب کہ ’فاسٹ اینڈ فیوریس 8‘ نے اسی مارکیٹ سے 50 ارب روپے کی اوپننگ کی تھی جس میں اکیلے چین کا حصہ 22 ارب روپے تھا۔ایوینجرز اب تک دنیا بھر سے صرف 11 دن میں 140 ارب روپوں کا بزنس کرچکی ہے جس میں صرف شمالی امریکا کا حصہ 55 ارب جب کہ پاکستان، بھارت، یورپ سمیت دنیا بھر کا حصہ 85 ارب ہے اور ابھی اس فلم کا چین میں ریلیز ہونا باقی ہے۔اس فلم کیلئے سب سے بڑا ہدف دنیا کی سب سے کامیاب ہالی وڈ فلم بننا ہوگا جس کیلئے اسے 320 ارب یعنی تین کھرب سے زیادہ کمائی کرنی ہوگی۔ ’اواتار‘، ’ٹائی ٹینک‘ اور ’اسٹار وارز دی فورس اویکنز‘ وہ تین فلمیں ہیں جو امریکن ڈالرز میں 2 بلین ڈالرز کا بزنس کرچکی ہیں۔صرف سپر ہیروز کی کامیاب ترین فلم بننے کیلئے فلم کوشاید ایک ہفتہ اور لگے گا جب یہ فلم 2012 میں ریلیز ہونے والی ’ایونجرز‘ کا ریکارڈ توڑ دے گی جب کہ ا±س فلم نے باکس آفس پر دنیا بھر سے 180 ارب روپے سے زیادہ کمائی کی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain