تازہ تر ین

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے نامور پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو 16 مئی کو طلب کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے نامور پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو 16 مئی کو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے نامور پاکستانی ماڈل و اداکارہ صباقمر کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے16 مئی کو طلب کرلیا۔ ذرائع کا کہناہے کہ صبا قمر کا انکم ٹیکس سال15-2014 کا آڈٹ کیاجارہا ہے۔ ایف بی آر نے صبا قمر کواپنے اثاثہ جات کی تفصیلات سمیت طلب کیا ہے۔
ایف بی آر صبا قمر کی انکم ٹیکس گوشواروں سے متعلق تمام معلومات ایف آئی اے سے حاصل کرچکا ہے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے اپنے اثاثہ جات کے اعدادوشمارسے متعلق جو ڈیٹا جمع کرایا ہوا ہے وہ ان کے اصل اثاثہ جات سے مطابقت نہیں رکھتا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain