تازہ تر ین

پاکستان کی ترقی میرا خواب ہے جو ہر صورت پورا ہو گا، نواز شریف

ملتان (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے عوام کے ساتھ جو وعدے کیے ایک ایک کر کے سب پورے کیے۔ملتان کے قاسم باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ا?ج 66 ویں پیشی بھگت کر ملتان ا?یا ہوں اور ملتان کے عوام کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ ا?ج پورا ملتان ہی جلسہ گاہ بن گیا ہے اور دوسرے کہتے ہیں کہ جنوبی پنجاب ان کا ہے تو عوام خود بتا دیں کہ وہ کس کے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ا?ج جنوبی پنجاب میں جتنا پیار ملا ہے تو دل کرتا ہے باقی زندگی یہاں گزار دوں، جتنا انسانوں کا سمندر ا?ج دیکھا ہے پہلے نہیں دیکھا۔نواز شریف نے کہا کہ جنوبی محاذ والوں کے ساتھ ایک لاڈلہ بھی بیٹھا تھا، ان کو کہتا ہوں ا?و¿ دیکھو یہ ہے جنوبی پنجاب، 2018 کے انتخابات میں جنوبی پنجاب نواز شریف کے پیچھے محبت بھر ا پیغام لے کر کھڑا ہوگا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ا?ج 11 مئی ہے اور اسی تاریخ کو نواز شریف کو ووٹ دے کر وزیراعظم چنا تھا، مسلم لیگ ن نے عوام کے ساتھ جو وعدے کیے تھے، ایک ایک کر کے سب پورے کیے۔نواز شریف نے کہا کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ برائے نام ہے لیکن 4 سال میں ہی مجھے فارغ کر دیا گیا اور بیٹے سے تنخواہ لینے پر نااہل کیا گیا، خود عمران خان کہتے ہیں کہ کمزور فیصلہ ہے اور اسی بنیاد پر مجھے پارٹی کی صدارت سے بھی نااہل کیا گیا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ آپ نے عام انتخابات میں مسلم لیگ کو اتنا ووٹ دینا ہے کہ ہم پارلیمنٹ میں جاکر اس فیصلے کو ختم کریں لہذا اس کے لیے ا?پ سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کی ا?نکھوں میں ا?نکھیں ڈال کر مقابلہ کیا اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا، کراچی کے امن کو بھی بحال کیا۔ مسلم لیگ ن کے قائد نے چیئرمین تحریک انصاف کو چیلنج کیا کہ عمران خان 10 لوگوں کو ملتان اور جنوبی پنجاب بھیجیں اور یہاں کی ترقی دیکھیں، اگر ملتان ا?پ کے پشاور سے بہتر نہ ہوا تو ووٹ مانگنا چھوڑ دوں گا۔نواز شریف نے کہا کہ سارا پاکستان 2018 کے الیکشن میں لودھراں بننے والا ہے، مجھے فارغ کر کے گھر بھیج دیا گیا ہے لیکن میرا حوصلہ اب بھی جوان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں سے بھی ا?واز دوں، میرے کہنے پر عمل کرو گے تو پاکستان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا، ملک کی ترقی نواز شریف کا خواب ہے جو ہر صورت پورا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر جو گزر رہی ہے گزر رہی ہے لیکن ہم سب کو ووٹ کی عزت کو کبھی فراموش نہیں کرنا ہے۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم نے ’ووٹ کو عزت دو‘ کے نعرے بھی لگوائے اور جاوید ہاشمی کی شمولیت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔قبل ازیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ مخالفین کے تمام جلسوں میں ایک جیسے چہرے نظر آتے ہیں لیکن نواز شریف جہاں کھڑا ہو جائے وہیں جلسہ منعقد ہو جاتا ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ دھرنے دے دے کہ تھک گئے تو کچھ سازشیں کر کر کے تھک گئے لیکن نواز شریف نے تین نسلوں کا حساب دیا مگر تھکا نہیں۔انہوں نے کہا کہ سازشیں کرنے والوں نے عوام کو نواز شریف سے دور کرنے کی کوشش کی لیکن اب عوام نواز شریف کے ساتھ پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ ج±ڑ گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جتنی سازشیں بڑھ رہی ہیں، اتنی ہی “میاں صاحب لویو” کی آوازیں تیز ہو رہی ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے عوام کے ووٹ کی طاقت کو جھکنے نہیں دیا، نوازشریف نے نواز شریف نے نا اہلی برداشت کر لی، بیٹی پر الزامات برداشت کر لیے، وزارت عظمیٰ سے نکلنا برداشت کر لیا لیکن عوام کے ووٹ کی بے حرمتی برداشت نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ 70 سالوں میں ووٹ کو کسی نے عزت نہیں دی لیکن آج نوازشریف کی صورت میں ووٹ کو عزت دلانے والا پیدا ہو گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain