تازہ تر ین

نیب نے فواد حسن فواد کے نام پر رجسٹرڈ گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا

لاہور( این این آئی)قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے وزیراعظم کے پرنسپلسیکرٹر ی فواد حسن فواد کے نام پر رجسٹرڈ گاڑیوں کا ریکاڈ طلب کرلیا جس کے بعد محکمہ ایکسائز نے نیب کیلئے رپورٹ تیار کر لی ہے۔محکمہ ایکسائز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد کے نام پر لاہور میں صرف ایک گاڑی رجسٹرڈ ہے۔ ڈیفنس میں انکے رہائشی پتہ پر فواد حسن فواد کے نام پر 2006 میں ٹیوٹا کرولا رجسٹرڈ ہوئی۔ محکمہ ایکسائز نے اس حوالہ سے نیب کو فراہم کرنے کیلئے رپورٹ تیار کر لی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain