تازہ تر ین

چودھری نثار نے این اے 59میں بھرپور انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی) چوہدری نثار علی خان نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 59میں بھرپور انتخابی مہم کا آغاز کر دیا جبکہ این اے 63 سے الیکشن لڑنے کے حوالے سے متعلقہ یونین کونسلوں کے چیئرمینوں ، وائس چیئرمینوں ، علاقے کے معززین اور مزدور تنظیموں پر مشتمل مشاورتی اجلاس (آج ) ہفتہ کو ہوگا ۔ مسلم لیگ (ن)کے رہنما چوہدری نثار علی خان کے حلقہ انتخاب این اے 59میں ان کی بھرپور انتخابی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے اوریونین کونسلوں میں الیکشن اور انتخابی مہم کی کمیٹیاں تشکیل دے کر کمیٹیوں کے ارکان نے رابطہ عوام مہم شروع کردی ہے ،حلقے کے عوام نے انتخابی مہم کےلئے آنے والی ٹیموں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان ایک بااصول سیاسی رہنما ہیں اور این اے 59میں انہوں نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں اور ان کی کامیابی کےلئے حلقے کے عوام انتخابی مہم کے دوران بھرپور تعاون کریں گے ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain