تازہ تر ین

کینیڈا میں قائداعظم کے نام سے منسوب پارک کا افتتاح آج کیا جائےگا

اوٹاوا (آن لائن) کینڈا میں پاکستانی کیمونٹی اور مقامی حکومت کے تعاون سے ایک پارک کو قائداعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جس کا افتتاح آج ہفتہ کو کردیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کینڈا میں پاکستان کے تعینات سفیرطارق عزیز خان مینٹوبہ میں قائداعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب پارک کا افتتاح کریں گے۔ یہ پارک جنوبی پوائنٹ میں پاکستانی کیمونٹی کی کوششوں سے آباد ہوا ہے جسے بانی پاکستان کے نام سے منسوب کیا جارہا ہے۔ مینٹوبہ کی حکومت نے بھی ۱سرکاری طور پر پاکستان ہائی کمشنر کو اس معاملے سے آگاہ کردیا ہے، جبکہ اس کا افتتاح 12مئی کو ہوگا جس کی باقاعدہ تقریب مینٹوبہ میں منعقد کی جائے گی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain