تازہ تر ین

احسن اقبال کا بیرون ملک علاج کروانے سے انکار

لاہور (ا ین این آئی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے صاحبزادے احمد احسن اقبال نے اپنے والد کے علاج و معالجے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ گزشتہ روز سروسز ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دنیا کے بہترین ڈاکٹرز موجود ہیں اور ہم یہاں علاج سے مطمئن ہیں ،ان کے والد کا پاکستان میں ہی علاج ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے انفیکشن کے ڈر کی وجہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیارکےں۔ واضح رہے کہ احسن اقبال پر نارووال میں ایک تقریب کے دوران فائرنگ کی گئی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہوئے اور ان دنوں سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain