تازہ تر ین

سابق وزیر قانون زاہد حامد کا الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

اسلام آباد(آ ئی این پی) مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی سابق وزیر قانون زاہد حامد نے عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا،میری جگہ میرا بیٹا انتخابات لڑیگا،،تین بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوا ہوں، انتخابی حلف نامے سے متعلق ختم نبو ت با رے تر میم کے حوا لے سے راجہ ظفر الحق رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ جمع کرادی، رپورٹ پر معزز جج نے اطمینان کا اظہار کیا ، وزیراعظم نے بھی تصدیق کی کہ انتخابی ڈکلیریشن میں میرا کوئی کردار نہیں تھا،تر میم غیر ارادی طو ر پر ہو ئی جسے 72گھنٹو ں میں درست کر لیا گیا تھا اب اس پر بلا و جہ غیر ضروری بحث کا خا تمہ ہو جا نا چا ہےے،گز شتہ سا لو ں کی کا ر کر دگی کی بنیاد پر مستقبل کیلئے متوا زی بجٹ پیش کیا گیا ۔وہ جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر جاری عام بحث میں اظہار خیال کر رہے تھے۔زاہد حامد نے کہا کہ یہ میری آخری بجٹ تقریر ہے، میں تین بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوا اور حلقے کے عوام کی بھر پو ر خد مت کی ، پا رلیما نی سیا ست میں بھی اپنی حیثیت کے مطا بق کردار ادا کیا لیکن اب فیصلہ کیا ہے کہ میرا بیٹا میری جگہ انتخابات میں حصہ لے گا۔انہو ں نے کہا کہ انتخابی حلف نامے سے متعلق ختم نبو ت با رے تر میم کے حوا لے سے راجہ ظفر الحق رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ جمع کرادی گئی ہے، اس رپورٹ پر معزز جج نے اطمینان کا اظہار کیا جب کہ وزیراعظم نے بھی تصدیق کی کہ انتخابی ڈکلیریشن میں میرا کوئی کردار نہیں تھا۔ یہ تر میم غیر ارادی طو ر پر ہو ئی جسے 72گھنٹو ں میں درست کر لیا گیا تھا اب اس پر بلا و جہ غیر ضروری بحث کا خا تمہ ہو جا نا چا ہیئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain