تازہ تر ین

ایران جوہری معاہدہ بچانے کے لیے یورپ کی سرتوڑ کوششیں

امریکہ( ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جوہری معاہدے سے نکلنے کے فیصلے اور ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانے کے بعد اس معاہدے کو بچانے کی سرتوڑ سفارتی کوششیں کی جا رہی ہیں۔جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے روسی صدر ولادی میر پوتن سے رابطہ کیا ہے جبکہ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بات کی ہے۔ان تمام ممالک میں سب سے شکایت فرانسیسی وزرا نے کی ہیں جن کا کہنا ہے کہ ایران پر دوبارہ پابندیاں لگنے کے نتیجے میں سب سے زیادہ اثر یورپی کاروباروں پر پڑے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ ’خوفناک‘ ہے۔’برطانیہ، فرانس یا جرمنی پر بھروسہ نہیں، پہلے ضمانت لیں‘ایران پر پابندیوں کے اثرات: چارٹس میںجن چیزوں پر انھیں تشویش لاحق ہے ان میں ایک یہ بھی ہے کہ یہ معینہ مدتی معاہدہ ہے اور اس کا ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام یا خطے میں ایرانی اثر و رسوخ سے تعلق نہیں ہے۔ کہ گذشتہ منگل کو صدر ٹرمپ نے 2015 میں ہونے والے اس معاہدے سے نکلنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کریں گے، جو اگست اور نومبر میں نافذ کی جائیں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain