تازہ تر ین

ناسا کا ایک اور کارنامہ ہیلی کاپٹر مریخ پر بھیجے گا

امریکی (ویب ڈیسک )خلائی ادارہ ناسا پہلی بار ایک ‘ہوا سے زیادہ وزنی’ ہیلی کاپٹر تجرباتی سفر پر کسی دوسرے سیارے کے لیے روانہ کر رہا ہے۔مریخ بھیجا جانے والا ہیلی کاپٹر ناسا کی مریخ کے لیے روانہ کی جانے والی خلائی گاڑی کے ساتھ سنہ 2020 میں جائے گا۔اس ہیلی کاپٹر کی ڈیزائن ٹیم نے اس کو بنانے میں چار سال لگائے اور ہیلی کاپٹر کو اس طرح ڈیزائن کیا کہ وہ سکڑ کر ایک سافٹ بال یعنی بیس بال کی گیند سے قدرے بڑے گولے میں سما جائے اور اِس کا وزن پونے دو کلو (8۔1) ہے۔اسے مریخ کی فضا میں اڑنے کے لیے مخصوص طور پر ڈیزائن کیا گا ہے۔ مریخ کی فضا زمین سے 100 گنا زیادہ باریک یا پتلی ہے۔ناسا نے اس ہیلی کاپٹر کو ‘ہوا سے قدرے وزنی ‘ ایئر کرافٹ کا نام دیا ہے جبکہ دوسری قسم ‘ایئروسٹیٹ’ کہلاتی ہے، جس میں خلائی اشیا، غبارے اور بلمپس شامل ہیں۔روسی سائنسدانوں نے زہرہ کی فضا میں سنہ 1980 کی دہائیوں میں دو غبارے چھوڑے تھے۔ ابھی تک کسی بھی دوسرے سیارے کی سطح سے کوئی بھی جہاز پرواز نہیں کر سکا ہے۔اس ہیلی کاپٹر کی دو پنکھیاں ایک منٹ میں 3000 بار گردش کریں گی جس کے بارے میں ناسا کا کہنا ہے کہ یہ زمین پر کسی معیاری ہیلی کاپٹر سے دس گنا زیادہ رفتار ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain